ڈیرہ ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پنیالہ کی حدود سید آبادمیں گھریلوجھگڑے پر فائرنگ سے ایک عورت جاں بحق جبکہ تھانہ یارک کی حدودمیں آئل ٹینکر الٹنے سے نیچے آکرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود میں محلہ سید آبادمیں گھریلو جھگڑے پرفائرنگ سے سمیرابی بی زوجہ قدوس قتل کردی گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔دوسرے واقعہ میں تھانہ یارک کی حدود میں عسکری پمپ کا آئل ٹینکر الٹنے سے ایک شخص نیچے آکرجاں بحق ہوگیا۔