پاراچنار میں دو روز سے بارشوں اور پہاڑوں پر ژالہ باری کا سلسلہ جاری
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں دو روز سے بارشوں اور پہاڑوں پر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز سے بارشوں جبکہ کوہ سفید کے پہاڑی سلسلوں پر ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے کا موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے ماہرین نے حالیہ بارشوں کو فصلوں اور باغات کے لئے مفید قرار دیا ہے دوسری جانب دریائے کرم میں طغیانی کے باعث دریا کے کنارے واقع کھیتوں کو اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے علاقے کے سینیئر صحافی رشید خان نے حکومت سے دریائے کرم کے کنارے حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے