نگران وزیر اعلیٰ کی دنیا نیوز کے رپورٹر کے چچا کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے دنیا نیوز کے سینئر رپورٹر اور سی ٹی جے ایف کے صدر عمران بخاری کے چچا حاجی حمید اقبال کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ، آج یہاں سے جاری تعزیتی پیغام م میں نگران وزیر اعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔