چمکنی میں جوانسال لڑکا اتفاقیہ طور پر گولی چل جانے سے زخمی
پشاور(کرائمز رپورٹر) علاقہ چمکنی میں جوانسال لڑکا اتفاقیہ طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔محمد شہباز ولد اخلاق احمد ساکن عبد الشکور بابا زیارت نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں پستول کی صفائی میں مصروف تھا کہ اس دوران غلطی سے انگلی ٹریگر پر آنے سے گولی فائرہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی ہوگیا جسے گھر کے دیگر افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔