ریٹائرڈ ٹیچر حاجی قریب الرحمان کی اہلیہ بقضائے الہٰی وفات پاگئیں
شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ کے ممتاز سماجی شخصیت اور ریٹائرڈ ٹیچر حاجی قریب الرحمان کی اہلیہ بقضائے الہٰی وفات پاگئیں مرحومہ کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردی گئی وہ یونین کونسل شیرگڑھ کے سابق ناظم حاجی خالد ،پاک آرمی کے کرنل شفیق الرحمن، سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا محمد قاسم کے پرسنل سیکرٹری لطیف الرحمان اورصادق الرحمان کی والدہ ماجدہ تھی جبکہ محکمہ سوئی گیس کے ملک نورحبیب ایڈوکیٹ اورملک جاوید حبیب کی ہمشیرہ تھی ان کی رسم قل کل بروز جمعہ ان کی رہائش گا ہ محلہ مہتمم باباجی شیرگڑھ میں اداکی جائی گی