افغانستان کے بعد عمران خان کو ایران سے بھی دعوت آگئی ، جائیں گے یا نہیں؟ فیصلہ سنا دیا
تہران(ویب ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فون کرکے ایران کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی۔ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد عمران خان کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں جب کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔حسن روحانی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید پختگی کا بھی خواہشمند ہے۔