الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضاحیات کی سربراہی میں بنچ عمران خان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوں گے ،عمران خان پر پولنگ ڈے پراین اے53میں ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھنے کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پراین اے53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکاہواہے۔
اس کے علاوہ پرویز خٹک اورایازصادق کیخلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکیس کی سماعت آج ہوگی،پرویز خٹک اورایازصادق نے انتخابی مہم کے دوران نازیباالفاظ استعمال کئے تھے اس پر الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک اورایازصادق کے بھی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کررکھے ہیں۔