مصر میں جیل کے ساتھی جیون ساتھی بن گئے
قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر کی جیل میں ایک جوڑے نے جیون ساتھی بن کر نئی زندگی کی شروعات کرلی۔
عرب میڈیا کے مطابق پابند سلاسل ولید اور امانی کی ملاقات جیل میں ہوئی اور اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، سلاخوں کے پیچھے اس جوڑے کی شادی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا گیا اور حکام کی موجودگی میں جیل کے ساتھیوں کو جیون ساتھی بنادیا گیا۔
قطاع السجون يوافق على إتمام عقد قران بسجن أسيوط pic.twitter.com/AqU9nIPVhg
— وزارة الداخلية (@moiegy) August 3, 2018
جیل میں شادی کی سادہ سی تقریب منعقد کی گئی جس میں جوڑے کے دوستوں کو بھی مدعو کیا گیا اور بعدازاں ملکی وزارت داخلہ نے اس منفرد شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔جیل حکام اور قیدیوں نے شادی پر جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔