’’نجم سیٹھی اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، اعلان کردیا

’’نجم سیٹھی اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین پی سی بی کی ...
’’نجم سیٹھی اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، اعلان کردیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آئندہ 8 سے 10 روز  میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

وائس آف امریکاکو انٹرویو میں پنجاب اسمبلی کی نو منتخب رکن جگنو محسن نے جہاں اپنے سیاسی مقاصد واضح کیے وہاں شوہر نجم سیٹھی کے مستقبل پر بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ نجم آئندہ 8 سے 10 دنوں میں اس بارے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ وہ یہ فیصلہ اپنی عزت نفس کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں نجم سیٹھی نے 3 اگست کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے، اس سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور