کے ڈی اے نے گلشن اقبال کے ایک سکول کو سیل کر دیا

کے ڈی اے نے گلشن اقبال کے ایک سکول کو سیل کر دیا
کے ڈی اے نے گلشن اقبال کے ایک سکول کو سیل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کے ڈی اے نے گلشن اقبال کے ایک سکول کی بلڈنگ کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ڈی اے کی جانب سے سکول کی بلڈنگ کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد والدین اور طلبہ پریشان ہیں اور سکول کے بچے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے۔ سکول انتظامیہ نے کہناتھا کہ سکول کو سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی پہلے کوئی وارننگ دی، نجی سکول میں 100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ان بچوں کو کہاں شفٹ کیا جائے۔دوسری طرف بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ صبح سکول آئے تو دروازے سیل تھے اب کہاں جائیں؟