چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات، ووٹ رازداری کیس پربات چیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل بابراعوان کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں بابر اعوان نے ووٹ رازداری کیس پرعمران خان کو بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بابراعوان کی ملاقات میں عمران خان کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکے جانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیااور بابراعوان نے ووٹ رازداری کیس سے متعلق بریفنگ بھی دی۔جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان انہوں نے ووٹ کی رازداری سوچ سمجھ کر پامال نہیں کی وہاں اتنا رش اور کیمرے تھے کہ اس بات کا اندازہ ہی نہیں رہا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ووٹ کی رازداری کیس پر سماعت آج ہوگی اور وکیل بابر اعوا ن الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع کرائیں گے۔