سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ملزم لاہور سے گرفتار، قبضے سے کیا کچھ ملا؟ دیکھ کر اہلکاروں کے چہرے بھی شرم سے لال ہوگئے کیونکہ ۔ ۔ ۔
لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل اور بدنام کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم ثاقب علی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے گھر والوں اور دوستوں کو اس کی قابل اعتراض تصاویر بھیجتا تھا۔ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضہ سے درخواست گزار خاتون کے الزامات سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ سوشل میڈیا کو بلیک میلنگ یا ملک و قوم کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
گزشتہ ماہ بھی لاہور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے قابلِ اعتراض ویڈیوز بناکر ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔