A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پولیس اہلکار خوف کی علامت بن گئے ،دونوجوانوں کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ انسانیت کانپ اٹھے

پولیس اہلکار خوف کی علامت بن گئے ،دونوجوانوں کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ انسانیت کانپ اٹھے

Aug 09, 2018 | 10:41:AM

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے دونوجوان طالبعلموں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے ماورائے عدالت قتل کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاﺅن میں دو نوجوان گھر سے پیزا کھانے کیلئے نکلے تو راست میں پولیس ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں لڑکوں کو رکنے کا ا شارہ کیا لیکن دونوں نوجوان موٹرسائیکل کے کاغذات پاس نہ ہونے کے باعث گھبرا گئے اور انہوں نے موٹرسائیکل آہستہ کر دی لیکن روکی نہیں جس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں ڈاکو جانتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک نوجوان لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ موقع پر موجود پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت تھے جبکہ پولیس کا کہناہے کہ دونوں لڑکے ڈاکو تھے تاہم نوجوانوں کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ میں احتجاج شروع کر دیاہے اور کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جارہاہے تاہم پولیس حکام کی جانب سے تاحال کو ئی نوٹس یا اقدام نہیں لیا گیا ہے ۔دونوں لڑکوں کا فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے ۔

مزیدخبریں