قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد180 سے بڑھ گئی، فوادچودھری کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اوراتحادیوں کی تعداد180سے بڑھ گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ بی این پی مینگل کی حمایت کے بعدارکان کی تعداد میں اضافہ ہوا،342 کے ایوان میں حتمی اکثریت کیلئے172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی آئی قیادت نے بی این پی کے مطالبات پر عملدرآمدکایقین کرایاہے۔
سردار اختر مینگل کا کہناتھا کہ بی این پی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔
بی این پی (مینگل) کی حمائیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کا قومی اسمبلی میں نمبر 180 کو کراس کر گیا ہے، 342 کے ایوان میں حتمی اکثریت کیلئے172 ارکان کی حمائیت درکار تھی
— Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2018