’’آپ نے استعفیٰ نہیں دینا، ہماری حکومت میں بھی اسی عہدے پر رہیں گے‘‘ عمران خان نے کس اہم ترین سرکاری عہدیدار سے یہ کہہ دیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

’’آپ نے استعفیٰ نہیں دینا، ہماری حکومت میں بھی اسی عہدے پر رہیں گے‘‘ عمران ...
’’آپ نے استعفیٰ نہیں دینا، ہماری حکومت میں بھی اسی عہدے پر رہیں گے‘‘ عمران خان نے کس اہم ترین سرکاری عہدیدار سے یہ کہہ دیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف انتخابی فتح کے بعد حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے اور یقیناًحکومت بنانے کے بعد بیوروکریسی میں مرضی کی اکھاڑ پچھاڑ کرے گی۔ تاہم عمران خان نے ایک اہم ترین سرکاری عہدیدار کو استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے اور یقین دلا دیا ہے کہ وہ ان کی حکومت میں بھی اسی عہدے پر رہیں گے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ عہدیدار اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ہیں جنہوں نے گزشتہ روز بنی گالہ میں تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فواد چوہدری، اسد عمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں عمران خان نے خالد جاوید خان کو پیشکش کی کہ وہ استعفیٰ نہ دیں، انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں اسی عہدے پر برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر عمران خان نے عالمی عدالتوں میں پاکستان کے کئی مقدمات ہارنے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ خاص طور پر انہوں نے کارکے رینٹل پاور پلانٹ اور ریکوڈک کے مقدمات کا ذکر کیا۔ اس کے علاوہ عمران خان نے اس ملاقات میں ملک میں انصاف کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس معاملے پر اٹارنی جنرل نے بھی اپنے موقف کا اظہار کیا۔

مزید :

سیاست -