بیوفائی پر آشنا نے محبوبہ کو فائرنگ سے زخمی کرکے خود کو گولی مار لی
لاہور (ویب ڈیسک)غازی آباد کے علاقے میں آشنا نے خاتون کو بیوفائی کرنے پرگولی مار کر زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی فائرمار کرکے زخمی کرلیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق غازی آباد کے علاقے تاج پورہ سکیم جمال مصطفی مسجد کے قریب 28سالہ جمیلہ نامی خاتون اپنے شوہر شہباز کے ہمراہ کوہاٹ سے آکراپنے ماموں کے گھر نچلے پورشن میں مقیم ہو گئی۔ اس کا مبینہ عاشق 26سالہ عثمان کوہاٹ سے اس کو ڈھونڈتا ہوا وہاں پہنچ گیااور خاتون کے سامنے آنے پر پستول نکال کر خاتون کو فائرمار کر زخمی کر دیا اور بعد ازاں خود کوبھی فائر مار لیا۔
واقعہ کی اطلاع پرپولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔