داماد نے ساس کی ناک اور کان کاٹ دیئے
سنانواں (ویب ڈیسک) سنانواں کے علاقے عیسن والا میں داماد نے اپنی ساس کو پیسے دینے کے بہانے بلا کر تیز دھار آلے سے ناک اور کان کاٹ دئیے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سکینہ بی بی مظفرگڑھ بہار کالونی کی رہائشی ہے اور داماد ظفر اسے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں لیکر آیا اسے اپنے گھر عیسن والا لے گیا جہاں اس نے اپنی ساس کو بوتل میں نشہ دے کر بیہوش کردیا، اپنے گھر لے جاکر چھ مرد اور دو خواتین نے سکینہ مائی کے ناک اور کان کاٹ دئیے۔ سکینہ کو تشویشناک حالت میں قصبہ گجرات رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔