’’پرفارمنس‘‘ کے لئے جانیوالے خواجہ سرائوں پر تماش بینوں کا حملہ، تشدد
پاکپتن(ویب ڈیسک) فنکشن پر جانیوالے خواجہ سرائوں پر تماش بینوں نے حملہ کردیا، زیادتی کے بعد نقدی چھین کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔
نوائے وقت کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گائوں20/Kb میں خواجہ سراء لیاقت علی عرف ثنا اور مصطفی عرف مسکان میلے کے فنکشن پر گئے تھے جہاں سے واپسی پر خواجہ سرائوں کو مسلح تماش بینوں نے اسلحہ کی نوک پر ناکہ لگا کر روک کر وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا،ملزموں نے لیاقت عرف ثناء نامی خواجہ سراء کو زیادتی کا نشانہ بنادیا جبکہ مصطفی عرف مسکان نامی خواجہ سراء سے زیادتی کی کوشش کی۔
تماش بینوں نے خواجہ سرائوں سے ہزاروں روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون چھین کر خواجہ سرائوں کو مار کر بھگا دیا۔پولیس تھانہ قبولہ نے خواجہ سرائوں کو ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔ متاثرہ خواجہ سرائوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔