A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے کس رہنماءکے گھر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب ، تحریک انصاف کے کس رہنماءکے گھر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی؟ بالآخر معمہ حل ہوگیا

Aug 09, 2018 | 12:04:PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے محمود خان کو نامزدکردیا لیکن پنجاب کیلئے کسی کا نام لیے بغیران کاکہناتھاکہ نوجوان اور کلین شخصیت ہوگی جس کے بعد مختلف نوجوان رہنماﺅں کے ناموں سے متعلق پیشن گوئیاں شروع ہوگئیں جن میں سے ایک چکوال سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونیوالے راجہ یاسرہمایوں بھی تھے ۔

اب سینئر صحافی منصور علی خان نے انکشاف کیا کہ راجہ یاسرہمایوں کے گھر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی، آج صبح سرکاری طورپر چکوال میں راجہ یاسرہمایوں سرفراز کے گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ‘۔

دوسری طرف پی پی 21؍ کی نشست سے الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ اگر پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں صوبے کی وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے منتخب کیا تو یہ ان کیلئے باعث فخر بات ہوگی تاہم  انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان یا پارٹی کے دیگر رہنمائوں کی جانب سے اب تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔

راجہ یاسر نے مزید کیا کچھ بتایا اور ان پر لگنے والے 2 سنگین ترین الزامات کی حقیقت کیا ہے؟ انہی کی زبانی جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزیدخبریں