”شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا نیا نام رکھ دیا ۔۔۔“ ایک اخبار کی خبر پر ثانیہ مرزا نے ایسا رد عمل دے دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اکثر اوقات اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جس پر صارفین بے حد محبت کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ شعیب ملک نے تصویر کے ساتھ اپنی اہلیہ کو ایسے نام سے پکار دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیاہے اور پھر ثانیہ مرزا کو اسی نام پر شائع ہونے والی ایک خبر مل گئی جس پر رد عمل نے ٹویٹر پر رونق کو ’چار چاند ‘ لگا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے اپنی ہرے رنگ کی ٹی شرٹ میں تصویر شیئر کی جس میں ان کے پیچھے ثانیہ مرزا سفید رنگ کا جوڑا پہنے کھڑی ہیں اور انہوں نے ساتھ لکھ دیا کہ ” بائی کے ساتھ “ ۔
شعیب ملک کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی دلچسپ تبصرے کیے گئے ، ایک خاتون صارف صائمہ کا کہناتھا کہ ” بیوی بھی بائی ہی کہلاتی ہے ۔“
اب کچھ لوگوں کو تو ” بائی “ کا مطلب ہی معلوم نہیں تھا ایک وقاص نامی صارف نے تو شعیب ملک سے اس کا مطلب ہی جاننے کیلئے رپلائی کر دیا ۔
اب یہاں ایک ثانیہ مرزا کا انتہائی بڑا مداح بھی میدان میں کود پڑا اور اس نے ثانیہ مرزا کو بائی کہنے پر شعیب ملک کو ہی ڈانٹ دیا ۔
یہاں انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک اخبار نے بھی شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ مرزا کو بائی پکارنے پر خبر شائع کر دی کہ اور اس میں بائی کا مطلب سمجھاتے ہوئے لکھا کہ اس کا مطلب ” سب سے پہلے “ نکلتا ہے ، اور یہ حقیقت بھی ہے کہ شعیب ملک کیلئے ثانیہ مرزا سب سے پہلے ہیں ۔
اب ثانیہ مرزا نے اس اخبار کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایموجی کا استعمال کیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، ثانیہ مرزا نے ایموجی شیئر کی جس میں ایک وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہیں ۔
تاہم کچھ لوگوں کا اس کا مطلب بھی سمجھ آ ہی گیا ۔
تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ”بائی “ عمومی طور پر اس خاتون کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے جو کہ گھر کے کام کاج سنبھالتی ہے جس میں کھانا پکانا ، صفائی ستھرائی ، بچوں کی دیکھ بھال شامل ہے ۔تاہم یہاں Bae یہ والا ’بائی‘ نہیں بلکہ یہ لفظ دراصل مغرب میں اپنی محبوبہ کیلئے محبت سے استعمال کیا جاتاہے۔