بنی گالہ میں سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کا نام پیش، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بنی گالہ میں سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ...
بنی گالہ میں سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کا نام پیش، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنی گالا میں سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیاگیا،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کا نام پیش کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بنی گالا میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کا نام پیش کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالا میں سندھ کے نومنتخب اراکین کااجلاس دو بجے ہوگاجس میں اپوزیشن لیڈر اورپارلیمانی لیڈر کے ناموں کا اعلان عمران خان کرینگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے فردوس شمیم کا نام فائنل کیا تھا تاہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کیخلاف متنازع بیان دینے پر ان کو یہ عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد