پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جیو ٹی وی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی، اب خود اپنا ہی۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جیو ٹی وی کی پریشانی کی ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جیو ٹی وی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی، اب خود اپنا ہی۔۔۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پہلا سپورٹس چینل لانے کا سہرا جیو ٹی وی نیٹ ورک کے سر جاتا ہے لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جیوٹی وی کی انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی۔ دی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے اپنے کرکٹ چینل کے لائسنس کے لیے پیمرا کو درخواست دے دی ہے۔ اس چینل کے قیام کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا جس کے پاس اپنا کرکٹ ٹی وی چینل ہو گا۔‘‘

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس ٹی وی چینل پر ٹاک شوز بھی نشر کیے جائیں گے اور پی سی بی کا امیج بہتر کرنے کے لیے مختلف دستاویزی فلمیں بھی چلائی جائیں گی۔ ہم 80دن کے لیے لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے کسی ٹی وی چینل سے ایئرٹائم خرید رہے ہیں۔ اگر کسی چینل کے ساتھ ہمارا ایئرٹائم کی خریداری کا معاملہ ہو جاتا ہے تو اس پر ہم ملکی وعالمی کرکٹ کے مقابلے اور پاکستان سپرلیگ کے میچ بھی دکھائیں گے۔‘‘

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور