الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں پرویز خٹک کی معافی قبول کر لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخواپرویز خٹک کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی معافی قبول کر لی اور کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویزخٹک کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمیشنرسرداررضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہوئی۔اس موقع پرپرویزخٹک کے وکیل سکندربشیرالیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ پرویزخٹک نے قوم سے معافی مانگی جو ٹی وی پرنشربھی ہوئی اور انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی معافی مانگی۔چیف الیکشن کمشنرسرداررضا نے پرویز خٹک کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔کچھ دیر بعد چیف الیکشن کمیشنرسرداررضا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی معافی قبول کر لی اور پرویر خٹک کی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔