فیصل واوڈا کے خلاف بھی سکینڈل آگیا، ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بیرون ملک جائیدادوں پر نااہلی کیلئے درخواست دائر

فیصل واوڈا کے خلاف بھی سکینڈل آگیا، ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بیرون ملک ...
فیصل واوڈا کے خلاف بھی سکینڈل آگیا، ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بیرون ملک جائیدادوں پر نااہلی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اپنایا گیاکہ فیصل واوڈ نے کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں کیا جبکہ بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔