ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما نے کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما نے کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی ...
ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما نے کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھچوانامہنگا پڑگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما نہ صرف اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی ہیں بلکہ ٹیم کے بیرون ملک دوروں میں کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی موجود ہوتی ہیں اورمیچ میں اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ کوہلی کو سپورٹ کرنے اور ہرقدم پر ان کا ساتھ دینے پر میڈیا میں بھی انہیں بے حد سراہا جاتا ہے تاہم اس بار انوشکا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
ویرات اورانوشکا ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں جہاں انوشکا شرما کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔یہ تصویر دراصل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں لی گئی جس میں پوری بھارتی کرکٹ ٹیم نظرآرہی ہے اوردرمیان میں سب سے آگے انوشکا شرما بھی کھڑی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر اس تصویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔


ایک صارف کا کہناتھا کہ ’ وائس کیپٹن آخری قطار میں کھڑے ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی ” خاتون اول “ سب سے آگے کھڑی ہیں ، یہ لوگ کچھ رز قبل سوشل میڈیا پر لیکچر دے رہے تھے ۔“


نشانت نامی صارف تو کافی برہم نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ ” بھارتی کرکٹ بورڈ کسی کھلاڑی کو آفیشل ٹور پر آنے کی اجازت کیوں دیتا ہے ، مہربانی کر کے یہ تصدیق کر دیں کہ یہ لڑکے کھیلنے آئے ہیں یا پھر ہنی مون منانے ۔“


ایک ” پی ایچ ڈی “ نامی صارف کو شرار سوجھی اور انہوں نے چٹکلہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ” انوشکا شرما کو بھارتی ٹیم کا حصہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، کیا یہ انگلینڈ کے خلاف اگلا میچ کھیل رہی ہیں ۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -