2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی:ترجمان دفترخارجہ

2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی:ترجمان دفترخارجہ
2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی:ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اب تک 2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اورریاستی جبر چھپانے کے لئے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دیا جارہا۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی خاتون کی نعش لیجانے کے لئے خصوصی طور پرموناباو بارڈر کھولا جس پر بھارتی ایم ایل اے نے بذریعہ خط سیکرٹری خارجہ کو لکھ کر شکریہ ادا کیا ،پاکستان افغان مسئلے کے حل کے لیے تمام اقدامات کریگا،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 2018میں 1400سے زائد بار بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اوربھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ ریاستی جبر چھپانے کے لئے صحافیوں کوبھی کشمیر میں نہیں جانے دیا جارہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد