جیل حکام نے جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا تو آگے سے انہوں نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر اندر بیٹھے نوازشریف کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

جیل حکام نے جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا تو آگے سے انہوں ...
جیل حکام نے جاوید ہاشمی کو نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا تو آگے سے انہوں نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر اندر بیٹھے نوازشریف کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج جمعرات کا روز ہے اور جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اس موقع پر نوازشریف سے ملاقات کیلئے بھی ن لیگی اور دیگر پارٹی رہنما پہنچے جن میں سے محمود اچکزئی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جاوید ہاشمی کسی طرح جیل میں داخل ہونے میں آخر کارکامیاب ہو ہی گئے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی ملاقات کیلئے پہنچے تو جیل حکام نے ملاقات کروانے سے انکار کر دیا اور جاوید ہاشمی کو اندر جانے سے روک دیا گیا تاہم جاوید ہاشمی بھی گھر سے ملاقات کا ارادہ کر کے آئے تھے اور اپنے ارادے پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے جیل کے باہر ہی انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروایا اور آخر کار اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز صحافی ” ارشد وحید“ نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ دئیے جانے پر گاڑی جیل گیٹ کے آگے کھڑی کر دی اور بغیر ملے واپس جانے سے انکار کر دیا۔جیل کا راستہ بلاک ہونے پہ کافی دیر بعد انہیں مجبوراً اندر جانے دیا گیا۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -