راجا یاسر وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے ؟ فواد چوہدری میدان میں آ گئے واضح اعلان کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟ اس کا فیصلہ عمران کان نے کرناہے کیونکہ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام کے اعلان کا اختیار عمران خان کو دیاہے ۔ ابھی راجا یاسر یا کوئی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ا س سے پہلے خبر آ ئی تھی کہ راجا یاسر ہمایوں وزار ت اعلیٰ پنجاب کے امیدواروں میں شامل ہو گئے ہیں۔