پی پی 123: دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کی سونیا کو شکست ، ن لیگی شاہ کامیاب
پیر محل (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پی پی 123 میں تحریک انصاف کی سیدہ سونیا علی رضا کی دوبارہ گنتی روکنے کے لئے دائر اپیل خارج کر دی، دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گئی، ن لیگ کے قطب علی شاہ کو کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سید قطب علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کی تحریری درخواست دائر کی، تحریک انصاف کی سونیا علی رضا شاہ نے انٹرکورٹ اپیل دائر کر دی جس میں گنتی روکنے کی استدعا کی گئی تھی ، تاہم دورکنی بنچ نے اپیل خارج کر دی ، ریٹرننگ آفیسر نے 90 پولنگ سٹیشنوں کی گنتی کرنا تھی، 21 پولنگ سٹیشنوں کی گنتی مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید قطب علی شاہ 17ووٹوں سے آگے آگئے۔ تحریک انصاف کی سونیا علی رضا شاہ کے 70 ووتوں کی برتری ختم ہوگئی ، دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گئی۔