وزیراعظم آزاد کشمیر اور محمود خان اچکزئی کیساتھ ’ہاتھ‘ ہو گیا، نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ پہنچے تو انتظامیہ نے روک دیا کیونکہ۔۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر اور محمود خان اچکزئی کیساتھ ’ہاتھ‘ ہو گیا، نواز شریف سے ...
وزیراعظم آزاد کشمیر اور محمود خان اچکزئی کیساتھ ’ہاتھ‘ ہو گیا، نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ پہنچے تو انتظامیہ نے روک دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے مگر انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں آج پانامہ ریفرنس کے قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے باعث میاں نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کےلئے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ رہے ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر بھی نوازشریف سے ملاقات کےلئے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کا نام ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں نہیں تھا جس کے باعث انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا موقف ہے کہ وہ صرف اور صرف ان لوگوں کو ہی ملاقات کی اجازت دے رہے ہیں جن کے نام موجود ملاقاتیوں کی فہرست میں ہیں۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر محمود خان اچکزئی برہم ہو گئے اور کہا کہ دو ہفتے سے اسلام آباد آ رہا ہوں لیکن ہر بار مجھے ملاقات کرنے سے منع کر دیا جاتا ہے، یہ کیا طریقہ ہے، نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہ چکے ہیں، آئین ہر آدمی کو جیل میں کسی بھی آدمی سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔