حکومت بننے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی، ملک چلانا بے حد مشکل ہو جائے گا اگر۔۔۔

حکومت بننے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی، ملک چلانا بے حد ...
حکومت بننے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی، ملک چلانا بے حد مشکل ہو جائے گا اگر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اب ایک ایسی خطرناک خبر آ گئی ہے کہ عمران خان کے لیے ملک چلانا بے حد مشکل ہو جائے گا۔ سی این بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندیاں عائد کیے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور 90ڈالر فی بیرل سے بلند ہو جائیں گی۔ایران، جو دنیا کا پانچواں بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، کے تیل کی پیداوار عالمی مارکیٹ سے نکلنے پر قیمتوں پر بہت زیادہ فرق پڑے گا اور وہ بلند ترین سطح پر جا پہنچیں گی۔
انرجی ایسپیکٹس کی چیف آئل اینالسٹ امریتا سین کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہم رواں سال میں آگے بڑھ رہے ہیں،تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ تیل کی آئندہ قیمتوں پر ایران پرعائد ہونے والی پابندیوں کا بہت منفی اثر پڑے گا اور یہ 90ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی جائیں گی۔ اس سے مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کم ہو جائے گی، جس کا یقینی نتیجہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کی صورت میں نکلے گا۔‘‘ واضح رہے کہ اس وقت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 74.01ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 69.10ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔ گزشتہ منگل کے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.35فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.13فیصد اضافہ ہوا۔