ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پرایف بی آرکاحسن اورحسین نوازکونوٹس ، جاتی امراگھرکے باہرچسپاں

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پرایف بی آرکاحسن اورحسین نوازکونوٹس ، جاتی ...
ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پرایف بی آرکاحسن اورحسین نوازکونوٹس ، جاتی امراگھرکے باہرچسپاں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے پرایف بی آرنے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نوازکونوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اورحسین نوازسے ایف بی آرنے 10 سالہ ٹیکس ریٹرن،ویلتھ سٹیٹمنٹ طلب کی تھی لیکن حسن اورحسین نوازکی جانب سے جواب نہ دینے پرکارروائی کی گئی اور دونوں کو جواب دینے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے نوٹس بھیج دیاگیا ہے ۔ایف بی آرکی جانب سے حسن،حسین نوازکے جاتی امراگھرکے باہرنوٹسزچسپاں کردیئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور