سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل،پاسپورٹ بلاک

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل،پاسپورٹ بلاک
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل،پاسپورٹ بلاک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا اور ان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اورمفرورہیں،اسحاق ڈارکی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے

وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پرسابق وزیر خزانہ اسحاق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا اور ان کا نام پاسپورٹ بھی بلاک کردیا گیا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد