روسی سفیر کی عمران خان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد

روسی سفیر کی عمران خان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد
روسی سفیر کی عمران خان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان سے روس کے سفیر الیکسی ڈیڈوف نے بنی گالہ میں ملاقا ت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی سفیر نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ، چین،سعودی عرب ، جاپان اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے سفراءنے عمران خا ن سے ملاقات کی تھی اور مبارک باد کا پیغام دیا تھا۔

مزید :

قومی -