اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر احتجاج فلاپ ہوگیا: عندلیب عباس

اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر احتجاج فلاپ ہوگیا: عندلیب عباس
اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر احتجاج فلاپ ہوگیا: عندلیب عباس

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ملک گیر احتجاج شروع ہونےسے پہلے ہی فیل ہوگیا ہے۔

عندلیب عباس نےکہا کہ ملک گیراحتجاج میں کتنےلوگوں نے شرکت کی وہ سب کے سامنے ہے، آواز اٹھانا تو دور احتجاج کرنے والوں کے رہنما تک سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں عہدے رشتے داریوں پر نہیں میرٹ پر ملیں گے، ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی عمران خان کا بیٹا یا رشتے دار ہے تو عہدہ ملے گا۔

عندلیب عباس نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے لیڈر شہبازشریف تو احتجاج میں آئے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔اس کے علاوہ تعلیم، صاف پانی اور صحت کے لیے ہمیں پنجاب میں مہم چلانی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد