نجم سیٹھی کی5 سالہ رپورٹ عمران خان کو پیش، اس رپورٹ میں کیا کچھ شامل ہے اور چیئرمین پی سی بی کے علاوہ کن لوگوں کا ذکر ہے؟ بڑی خبرآگئی

نجم سیٹھی کی5 سالہ رپورٹ عمران خان کو پیش، اس رپورٹ میں کیا کچھ شامل ہے اور ...
نجم سیٹھی کی5 سالہ رپورٹ عمران خان کو پیش، اس رپورٹ میں کیا کچھ شامل ہے اور چیئرمین پی سی بی کے علاوہ کن لوگوں کا ذکر ہے؟ بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں خیام قیصر، نجم سیٹھی کے قریبی عزیز عون زیدی، نائلہ بھٹی اور عثمان واہلہ سمیت 20 افراد کے نام شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ بورڈ کی آڈٹ رپورٹ بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ ہے ۔ رپورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف ایف بی آر اور دوسرے کیسسز کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین حلف برداری کے بعد پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا ارادہ رکھتے ہیں اور چیف فنانس افسر بدر منظور سمیت اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی کا امکان ہے۔

پی سی بی چیئرمین پہلے ہی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں اگر عمران خان کسی اور کو لانا چاہتے ہیں تو اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔25 جولائی کو ہونے والے گیارہویں عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی میں مصروف تحریک انصاف کے مختلف رہنما وقتا فوقتا یہ بیانات دے چکے ہیں کہ کھیلوں میں بہتری لانے کے لیے متعلقہ اداروں میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

2017 میں نجم سیٹھی کو دوسری بار کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 2014 میں بھی مختصر عرصے کے لیے اس عہدے پر فائز رہے تھے۔

مزید :

کھیل -