وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد محمود خان نے ایسا شاندار کام کر دیا کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جان کر عمران خان بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شاباش“

وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد محمود خان نے ایسا شاندار کام کر دیا کہ ہر کسی کی ...
وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد محمود خان نے ایسا شاندار کام کر دیا کہ ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جان کر عمران خان بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”شاباش“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا ہے جس پر مختلف خبروں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

محمود خان نے بطور وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے بعد ایسا کام کر دیا ہے کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر ”تبدیلی“ کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔

محمود خان اپنے قائد عمران خان کی راہ پر گامزن ہیں اور بغیر پروٹوکول سوات کی سڑکوں پر سفر کرتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول گھومتے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پرویز خٹک ان کی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ علی زیدی بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

محمود خان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حمایتی کافی خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ گئی ہے اور حکمرانوں نے اس پر عمل شروع کر دیا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /خیبرپختون خواہ /پشاور /سوات