وزارت کےلئے میری کوئی خواہش نہیں،محمود خان کا انتخاب درست ہے،ہم انہیں سپورٹ کریں گے:پرویزخٹک

وزارت کےلئے میری کوئی خواہش نہیں،محمود خان کا انتخاب درست ہے،ہم انہیں سپورٹ ...
وزارت کےلئے میری کوئی خواہش نہیں،محمود خان کا انتخاب درست ہے،ہم انہیں سپورٹ کریں گے:پرویزخٹک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کپتان ہیں اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب وہ خود کرتے ہیں،میں نے محمود خان کا نام وزیراعلٰی کے پی کے لیے تجویز نہیں کیا،ان کا انتخاب درست ہے،ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔

بنی گالا آمد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لئے نامزدمحمود خان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں،سیکرٹری نے 18 لاکھ روپے محمود خان کے اکاونٹ میں جمع کرادیے تھے اورمحمود خان نے وہ پیسا متعلقہ افراد کو دےدیا تھا،ان کا انتخاب درست ہے،ہم انہیں سپورٹ کریں گے،عمران خان کپتان ہیں اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب وہ خود کرتے ہیں۔ان کامزیدکہنا تھا کہ میں نے محمود خان کا نام وزیراعلٰی کے پی کے لیے تجویز نہیں کیا،وزارت کےلئے میری کوئی خواہش نہیں،مرکز میں جو وزارت خان صاحب دیں گے وہ قبول کروں گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد