لاہورقلندرز نے پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام میں تیز ترین باؤلر دریافت کر لیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندر کی جانب سے پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز ہونے کے بعد ملک کے مختلف چہروں میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق لاہورقلندرز نے پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام میں رواں سال کے سیزن کے دوران تیز ترین باؤلر دریافت کر لیا ہے ،مظفر آبادکے واصف علی کی تباہ کن بولنگ نے فواد رانا، کوچ عاقب جاوید ،،شعیب اختر،انضمام الحق،یاسر شاہ سمیت سب کو متاثر کردیا،واصف علی نے ٹرائلز میں 86.4میل فی گھنٹاکی رفتار سے بالنگ کی،مظفرآبادکے واصف علی اس سیزن میں اب تک کے تیز ترین بولرہیں۔
واضح رہے گزشتہ سال لاہورقلندرز کے پلیئرزڈیولپمنٹ پروگرام میں کشمیر سے سلمان ارشاد کو دریافت کیا تھا۔