”میں پاکستانی ٹیم میں واپس آ رہا ہوں اور۔۔۔“ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی عمران نذیر کے اعلان نے سرفراز احمد کو بھی حیران کر دیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے جارح مزاج اوپنر بلے باز عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس کے معیار کو دیکھوں گا پھر فیصلہ کروں گا کہ پاکستان کے لئے کتنا کھیلنا ہے،ساڑھے چار سال کرکٹ سے دور رہا اب بہت جلد کمی پوری کروں گا،اچھی کرکٹ کھیل کر ٹیم میں جگہ بنانا چیلنج ہے،پہلا ہدف کھیل اور فٹنس ہے ،کئی لیگز کی آفر ہوئی ہیں جن میں شرکت کے حوالے سے غور کر رہاہوں ۔
واضح رہےپاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔
وڈیو دیکھیں: