” 18لاکھ روپے آپ کے ذاتی اکاونٹ پر منتقل ہوئے تھے ،اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے ؟“نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے صحافی نے سوال کیا تو ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

” 18لاکھ روپے آپ کے ذاتی اکاونٹ پر منتقل ہوئے تھے ،اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے ...
” 18لاکھ روپے آپ کے ذاتی اکاونٹ پر منتقل ہوئے تھے ،اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے ؟“نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے صحافی نے سوال کیا تو ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں ہوں ،اس حوالے سے میڈ یا پر چلنے والی خبریں غلط ہیں ،میں عمران خان کے ساتھ کھڑ ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ صوبے میں گزشتہ حکومت کے کاموں کے تسلسل کو جاری رکھوں ،میری زیادہ توجہ عوامی ترقی پر ہو گی ۔اس موقع پر ایک صحافی نے نامزد وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ جب آپ صوبائی وزیر سپورٹس کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،تب 18لاکھ روپے آپ کے ذاتی اکاوئنٹ پر منتقل ہوئے تھے ،اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ آپ میرے اثاثے دیکھ سکتے ہیں ،مجھے اللہ نے بہت نوازا ہوا ہے ،جب ہم پہلی بار حکومت میں آئے تھے تب میں نے سپورٹس ایونٹس کا اعلان کیا تھا اور مختلف ٹورنامنٹ میں جیتنے والوں کو 18لاکھ روپے دئیے جانے تھے ،اس موقع پر منسٹر سپورٹس کا اکاﺅنٹ کھولا گیا اور اس میں پیسے رکھوائے گئے لیکن میں نے چیک کے ذریعے تمام رقم واپس کردی تھی ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں ،عاطف خان سے ملوں گا ۔