مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رواں ماہ اگست کے دوران 10لاکھ پودے لگائے گی: عرفان یوسف

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رواں ماہ اگست کے دوران 10لاکھ پودے لگائے گی: عرفان یوسف
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رواں ماہ اگست کے دوران 10لاکھ پودے لگائے گی: عرفان یوسف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا ہے کہ ایم ایس ایم رواں ماہ اگست کے دوران 10لاکھ پودے لگائے گی،ملک بھر کی طلبہ تنظیمات کو خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہر صورت ہدف کو مکمل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور علاقائی سطح پر اس مقصد کیلئے فنڈز قائم کئے جائیں۔

 مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن کی کلین پاکستان گرین مہم زوروں پر ہے جس کے تحت پورے پاکستان سے رفقاء و اراکین،نوجوان،طلباء اور خواتین حصہ لے رہے ہیں، نوجوان نہ صرف پودے لگائیں بلکہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا خاطر خواہ انتظام بھی کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عامۃ الناس میں شجر کاری کے متعلق بھر پور آگہی مہم چلائی اور طلبہ اور نوجوان پودے لگاے کی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپ لوڈ کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور