لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دینے والے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دینے والے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد عمران ...
لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دینے والے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لئے منتخب ارکان قوم و صوبائی اسمبلی بنی گالہ پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمرا ن خان سے ملنے وہ شخص پہنچ گیا جس کا عمران خان کو بے صبری سے انتظار تھا،لیاری سے پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شکور شاد بنی گالہ پہنچ گئے جہاں وہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیں گے ،شکورشاد نے لیاری سے بلاول بھٹوزرداری کوشکست دی تھی۔
واضح رہے شکور شاد نے پی ٹی آئی کی جانب سے لیاری میں الیکشن لڑتے ہوئے پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دے کرعام انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا ۔