بشارالاسد کی برطانوی بیگم ہسپتال داخل، کس سنگین ترین بیماری کا شکار ہوگئیں؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ملک شام میں کئی سالوں سے جاری بدترین خانہ جنگی اور اس کے نتیجے میں لاکھوں ہلاکتوں کے ذمہ دار قرار دئیے جانے والے شامی صدر بشارالاسد اب خود بھی ایک بڑے المیے سے دو چار ہوگئے ہیں۔ ان کی برطانوی نژاد اہلیہ اسما بشارالاسد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوگئیں ہیںاور بتایا جاتا ہے کہ شامی دارلحکومت کے کسی ہسپتال میں خفیہ طور پر ان کا علاج جاری ہے، جہاں بشارالاسد اُن کی دیکھ بھال کیلئے خود ان کے ساتھ موجود ہیں۔
شامی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اوّل اسما بشارالاسد بریسٹ کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے عوامی سے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔ ایک تصویر بھی اس پوسٹ کا حصہ ہے جس میں اسما بشارالاسد کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بائیں بازو میں ڈرپ لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے جبکہ صدر بشارالاسد ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ان کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں۔ ایک اور تصویر میں شامی خاتون اوّل ایک ہاتھ میں چائے کا کپ اور دوسرے میں لیپ ٹاپ اُٹھائے نظر آتی ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ شامی خاتون اول کا علاج کہاں کیا جا رہا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دمشق کے کسی فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔