جہاز کی لینڈنگ کے بعد صفائی کرنے والا عملہ اس کے ٹوائلٹ میں گیا تو وہاں ایسی چیز پڑی تھی کہ ہوش اُڑ گئے، کسی لڑکی نے وہاں اپنے۔۔۔
نیویارک(نیوز ڈیسک)ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ سے منشیات یا دیگر ایسی ممنوعہ اشیاءبرآمد ہونے کے واقعات تو آئے روز سامنے آتے ہیں لیکن منگل کے روز ایک امریکی ائرپورٹ پر لینڈ کرنے والے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ سے خون میں لت پت نومولود بچہ برآمد ہو گیا۔
میل آن لائن کے مطابق یہ حیرت ناک واقعہ نیویارک ایئر پورٹ پر اُترنے والے امریکن ایئرلائن کے ایک طیارے میں پیش آیا۔ منگل کے روز جب لینڈنگ کے بعد طیارے کی صفائی کی جارہی تھی تو اس کے ٹوائلٹ میں سے ایک نومولود بچہ برآمد ہوا جو خون میں لتھڑا ہوا تھا اور اسے ٹشو پیپر میں لپیٹ کر ایک جانب رکھا گیا تھا۔
جب اس معاملے کی تحقیقات ہوئیں تو پتہ چلا کہ اس بچے کو ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں ایک 18 سالہ لڑکی نے جنم دیا تھا اور پھر اسے وہیں چھوڑ کر چلی گئی۔ لڑکی کا نام بروکلین بتایا گیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ اسے علم نہیں تھا کہ وہ حاملہ البتہ پرواز پر روانہ ہونے سے قبل ہی اسے پیٹ میں درد محسوس ہو رہا تھا۔ دوران پرواز یہ درد بڑھتا چلا گیا اور جب طیارہ لینڈ کر چکا تھا تو وہ ٹوائلٹ گئی جہاں معلوم ہوا کہ وہ درد زہ میں مبتلاءتھی اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہو رہی تھی۔
ایک ایئر ہوسٹس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ”میں نے اس لڑکی کو دیکھا تھا۔ جب وہ ٹوائلٹ سے باہر آئی تو بہت بیمار اور کمزور حالت میں نظر آرہی تھی لیکن میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ ٹوائلٹ میں بچے کو جنم دے کر آرہی ہے۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ ٹوائلٹ سے بچہ مردہ حالت میں ملا البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہو گا کہ وہ زندہ حالت میں پیدا ہوا یہ مردہ ہی پیدا ہوا تھا۔رپورٹ کی بناءپر ہی فیصلہ کیا جا سکے گا کہ اسے جنم دینے والی لڑکی کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی یا نہیں۔“