واٹس ایپ میں سب سے خطرناک خامی سامنے آگئی، وہ بات جو اگلی مرتبہ اسے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ہر قیمت پر معلوم ہونی چاہیے

واٹس ایپ میں سب سے خطرناک خامی سامنے آگئی، وہ بات جو اگلی مرتبہ اسے استعمال ...
واٹس ایپ میں سب سے خطرناک خامی سامنے آگئی، وہ بات جو اگلی مرتبہ اسے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو ہر قیمت پر معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ صارفین خبردار ہوجائیں! ہیکرز نے ایک ایسا وائرس پھیلادیا ہے جو آپ کے واٹس ایپ کو اپنے قابو میں کرکے خود سے میسج بھیجنا شروع کردیتا ہے اور آپ کو خبر بھی نہیں ہوتی کہ آپ کے نام سے دوسروں کو کیا کچھ بھیجا جا رہا ہے۔ یہ میسج پرائیویٹ کنورسیشن کے طور پر بھی بھیجے جاسکتے ہیں اور گروپ چیٹس میں بھی۔
میل آن لائن کے مطابق واٹس ایپ کو نشانہ بنانے والے وائرس کا انکشاف کرنے والے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کو جلد از جلد اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہوگا کیونکہ یہ ناصرف صارفین کیلئے بڑے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے بلکہ افواہوں اور غلط خبروں کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس مسئلے کا علم ہوچکا ہے لیکن چونکہ اس خرابی سے ایپ کا مرکزی ڈیزائن متاثر ہے لہٰذا فوری طور پر اس کا کوئی حل سامنے نہیں آ رہا۔ سائبر سکیورٹی ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کر رہے ہیں کہ ایپ کے ”انکرپشن ایلگوردم“ میں موجود خامی بہت پیچیدہ ہے اور اس کا حل جلد ممکن نہیں ہو سکے گا۔