قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ،پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت کیلئے خصوصی پلان وضع کرلیا گیا

 قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ...
 قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ،پارلیمنٹ ہاؤس کی حفاظت کیلئے خصوصی پلان وضع کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات  کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی پلان وضع کرلیا گیا ہے جبکہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکنا کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے اردگرد کے علاقے میں گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے انتظامی فیصلے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ،سیکیورٹی پلان کو  سیکرٹری قومی اسمبلی کی مشاورت سے وضع کیا گیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے سیکیورٹی معاملات پر مشاورت کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی سے ایس ایس پی سیکیورٹی اور سپیشل برانچ کے اعلی حکام نے ملاقات کی  اور پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف جگہوں کی سیکیورٹی کے انتظامات اور متعلقہ اداروں سے معاونت کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہوں گے ، اجلاس سے قبل تمام جگہوں کا جدید سیکیورٹی آلات سے معائنہ کیا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -