’کسی بھی طرح مجھے اپنے جسم کے اس حصے کی تصویر بھیج دو‘ آدمی نے معروف اداکاراﺅں پر میسجز کی بھرمار کردی، لیکن مانگ کیا رہا تھا؟ جان کر ہی انسان کا رنگ لال ہوجائے

’کسی بھی طرح مجھے اپنے جسم کے اس حصے کی تصویر بھیج دو‘ آدمی نے معروف ...
’کسی بھی طرح مجھے اپنے جسم کے اس حصے کی تصویر بھیج دو‘ آدمی نے معروف اداکاراﺅں پر میسجز کی بھرمار کردی، لیکن مانگ کیا رہا تھا؟ جان کر ہی انسان کا رنگ لال ہوجائے

  

لندن(نیوز ڈیسک)شوبز سے تعلق رکھنے والی حسیناﺅں کو گاہے بگاہے ایسے پرستاروں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے جن کا ’پیار‘ شائستگی کی حدوں کو پار کرتا ہوا جنسی ہراس کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ برطانیہ کے مشہور ترین ٹی وی شو ”کورونیشن سٹریٹ“ میں کام کرنے والی اداکاراﺅں کو بھی ایک ایسے ہی جنونی پرستار سے واسطہ پڑگیا ہے جو اُن سے صرف اور صرف پاﺅں کی تصاویر مانگتا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ”کورونیشن سٹریٹ“ کی کاسٹ کا حصہ اداکارہ سیلی این اور لوسی سیلن کو سب سے پہلے اس اجنبی شخص کی جانب سے میسج موصول ہوئے جس میں ان کے پیروں کی تصاویر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ یہ شخص کبھی ان کے پیروں کی تصویر مانگتا ہے تو کبھی کہتا ہے کہ اپنے کٹے ہوئے ناخنوں، پاﺅں کی انگلیوں یا گندی جرابوں کی تصاویر دے دو۔ سیلی این نے بتایا کہ اس شخص نے گندی جرابوں کی تصاویر کے بدلے انہیں رقم دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔ ان دو اداکاراﺅں کے علاوہ شو کا حصہ دیگر اداکاراﺅں کو بھی اسی قسم کے میسج موصول ہو رہے ہیں۔ اداکاراﺅں کا کہنا ہے کہ اس پراسرار شخص کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بھی خبر کی ہے لیکن تاحال اس کے میسج بند نہیں ہوئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح