صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پر قومی اسمبلی کی سیٹوں کو ترجیح دے دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق صدرپاکستان مسلم ن شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے پی پی 164اور 165 سے منتخب ہوئے تھے ،صدت ن لیگ شہبازشریف نے صوبائی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرادی ہے،شہبازشریف این اے 132 اورپی پی 164 اور 165سے منتخب ہوئے تھے ۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے این اے 124 کی نشست چھوڑنے کیلئے درخواست دے دی جس کے بعد حمزہ شہباز پی پی 146 کی صوبائی اسمبلی کی نشست رکھیں گے۔
واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہوں گے۔جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے مضبوط امیدوار ہیں۔