لیگی رہنما عابد شیر علی کی درخواست مسترد،پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کومسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کومسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ین اے 108پرپی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،میاں فرخ حبیب کے مد مقابل سابق وزیرمملکت عابدشیرعلی کے مدمقابل تھے۔
واضح رہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے 112740 جبکہ سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے 111529 ووٹ حاصل کئے تھے۔